Friday, 24 January 2020

ہنستے رہیں خوشیاں بانٹتے رہیں

پریشانیوں کو ایسے ہی نظر انداز کرو 😇😇
جیسے
شادیوں پہ کھانا کھاتے ہوۓ لوگوں کو نظرانداز کرتے ہو. 😂😂
ہنستے رہا کریں خوشیاں بانٹتے رہیں

۔۔ 💞 آج کی خوبصورت تحریر 💞 ۔۔

کچھ تحریریں انسان کے دل کے بہت قریب ہوتی ہیں کہ جب جب انسان ان کو پڑھتا ہے اسے ویسا ہی لطف ملتا ہے جتنا پہلی بار پڑھنے پر ملتا ہے یہ تحریر ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہے۔۔۔۔۔ میں نہیں جانتا یہ کس نے لکھی ، پر جسنے بھی لکھی کمال لکھی!
جب اللٰہ تعالٰی نے انسان کو تخلیق کیا تو اس نے فرشتوں سے پوچھا ،
"اس کا سکون کہاں رکھا جائے"
فرشتوں نے کہا کہ:
"اسے دنیا کے سب سے اونچے مقام پر رکھ دیا جائے"
جواب آیا :
"نہیں، انسان وہاں تک پہنچ جائے۔"
فرشتوں نے کہا:
"پھر اسے سمندر کی گہرائی میں رکھ دیا جائے"
جواب ملا:
"نہیں یہ وہاں بھی پہنچ جائے گا۔"
فرشتوں نے کہا:
"پھر اسے ریگستان کے ذروں میں رکھ دیا جائے۔"
جواب ملا:
"نہیں، یہ ذروں میں بھی گن لے گا"
فرشتے سوال کرتے ہیں
"یا باری تعالٰی اسے کہاں رکھا جائے؟"
جواب ملا:
"میں اس کا سکون اس کے اندر ہی رکھ دوں گا۔یہ پوری کائنات میں تلاش کرے گا، لیکن جب یہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک جائے گا تو پھر اس کو کہیں سے آواز آئے گی۔
"اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن

میں نے یہ تحریر کم عمری میں پڑھی تھی اور تب مجھے سمجھ نہیں آیا کہ آخر انسان کا سکون اس کے اندر کیسے ہے ؟؟
پر اللٰہ نے وقت کے ساتھ یہ سمجھا دیا کہ واقعی انسان کا سکون تو اس کے اندر پوشیدہ ہے، وہ چاہے تو حاصل کر لے، نا چاہے تو تمام عمر بے سکونی کی نظر کر دے!
"اپنے اندر سکون ڈھنڈو سکون تمہارے اندر ہے۔"